Advanced search
image

مغرب کا اسلام نہ کہ مغرب میں اسلام ۔ ڈیوڈ ملی بینڈ کا بلاگ

26 November 2008

اسلام آباد، پاکستان میں فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے اس موضوع پر ایک مباحثے میں شرکت کی

 

شناخت کا مسئلہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔آج اسلام آباد میں مجھے چار ممتاز پروفیشنل مسلمان بر طانوی نوجوانوں کے ساتھ ایک پینل میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا  ان نوجوانوں کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔ سوال و جواب کے اس سیشن میں بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے کئی سو طلبہ موجود تھے۔

 

حاضرین نے بر طانیہ میں مسلمانوں کی حیثیت اور اسلام کے بارے میں برطانوی رویے کے متعلق کئی گرما گرم سوال کئے۔ پینل میں میرے ساتھیوں نے اس کے جوابات بھی اتنے ہی گرماگرم انداز میں دئیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ایک سے زیادہ شناختوں مثلا برطانوی شہری، مسلمان، عورت، ڈاکٹر، ٹیلی ویژن پروڈیوسر  کے ساتھ بڑے آرام سے ہیں۔انہوں نے بر طانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں دیانت داری سے بات کی ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مسلمانوں کو مثال بننا چاہئیےاور یہ مظاہرہ کرنا ان کا فرض ہے کہ ایک مسلمان کیسا ہوتا ہے اور ایک بر طانوی مسلمان ہونے کا کیا مطلب ہے۔

 

{YouTubeVideoLink:1}

یہ بحث اتنی آسان نہیں تھی۔ ہمیں ایس قسم کے سوالات کے جواب بھی دینا پڑے کہ دہشت گردی کا سبب کیا ہے اور مسلمانوں میں مغرب کا کیا تصور ہے۔لیکن اس تقریب نے میرے اندر ایک امید پیدا کی ہے۔پینل پر موجود چاروں نوجوان مسلمان بہت متاثر کن رہےاور انہوں نے 'بر طانیہ میں مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا' کے بارے میں بڑے واضح اور پر زور خیالات کا اظہار کیا۔حاضرین بھی ان سوالوں میں بڑی دلچسپی لے رہے تھے اور جہاں انہیں اتفاق نہیں تھا وہاں بھی مکمل توجہ کے ساتھ سن رہے تھے۔

 

میں اس بحث کو جاری رکھنا چاہتا ہوں۔بتائیے کیا کوئی اور سوال آپ مجھ سے یا اس پینل سے کرنا چاہیں گے؟  


Search the news archive