بر طانوی اسلام کی عکاسی وفد ترکی کے دورے پر (05/11/2008)
ممتاز بر طانوی مسلمانوں کا ایک وفد 10 سے 14 نومبر تک ترکی کا دورہ کرے گا جہاں اس کی ملاقات ترکی کی مختلف سر کردہ شخصیات سے ہوگی ، وہ ایسی ساجھے داریاں تشکیل دے گا جو یورپ میں جدید اسلام کے بارے میں مثبت پیغامات نمایاں کریں گی ا اور شدت پسندانہ پروپیگنڈے کا مقابلہ کر سکیں گی۔
وفد کے اراکین نے بتایا کہ
" ہم باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اوربحث و مباحثے کے لئے ترکی جارہے ہیں ،خا ص طو ر پر ہمارا مقصد ترکی کے یورپی یونین سے الحاق کے بارے میں اپنی حمایت کا اظہار اور ترکی کے اس اہم تزویری کردار کی توثیق کرنا ہے جو وہ خطے میں ادا کر رہا ہے۔ ہم ان طریقہ ہائے کار کے بارے میں بھی بات کریں گے جن کے ذریعے ہماری کمیونٹیز ان شدت پسندوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں جو ہم دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہیں۔ہم ترکی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ایک کھلا اور بے تکلفانہ تبادلہ خیال کریں گے جن میں کمیونٹی کے نمائندے، یونی ورسٹی کے طلبہ، ماہرین علم اور خواتین رہنما شامل ہیں۔
" ہمیں آج کے بر طانیہ میں ایک مسلمان کی حیثیت سے جو تجربات ہوئے ہیں ان کے اظہار اور اپنے ترک میزبانوں کے تجربات کے بارے میں جاننے کا موقع ملنے کی بھی خوشی ہے۔ ہمیں متنوع بر طانوی مسلمان کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے ۔اس دورے کا مقصد ہمارے ملکوں کے درمیان طویل المدت تعلقات اور ترکی کی مختلف کمیونٹیز کی سر کردہ شخصیات کے ساتھ دیرپا ساجھے داری قائم کرنا ہے"۔
نوٹس برائے ایڈیٹرز:
بر طانوی اسلام کی عکاسی وفد کے دورہ ترکی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے
.ملاحظہ کیجئیے www.fco.gov.uk/pbi-turkey
بر طانوی اسلام کی عکاسی پروگرام