کاروباری وزیٹرز کے لئے نئے سخت تر ضابطوں کا اعلان (17/10/2008)
کاروباری ویزا کے ذریعے بر طانیہ آنے والےراستے کو استحصال سےمحفوظ تر بنانے اور بر طانیہ کو تجارت کے لئے ایک پر کشش مقام بنائے رکھنے کے لئے حکومت نے 16 اکتوبر 2008 نئے سخت تر ضابطے متعارف کرائے ہیں۔
نئے سخت تر ضابطوں کے تحت کاروبار کی غرض سےچھ ماہ کے لئے بر طانیہ آنے کے خواہشمندافراد کو ایک نئے کاروباری ویزا کی درخواست دینا ہوگی اور ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مندرجہ ذیل کام انجام دیں گے:
· میٹنگوں اور سیمینار میں شرکت
· معاہدوں کے انتظامات، بات چیت یا تجارتی معاہدوں اور کنٹریکٹ پر دستخط
· معلومات جمع کرنا ، سامان تجارت کی جانچ کرنا
· جائے کاروبار کا دورہ اور کاروبار کے فروغ کی سر گر میاں
اس سال جون میں بر طانیہ کے مختصر مدت کے ویزوں کے لئے کاروبار، سیاحت یا فیملی وزٹ کے لئے نئے روٹس کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج اعلان کئے گئے انٹینٹ اسٹیٹمنٹ میں کاروباری ویزا کے لئے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
بارڈر اینڈ امیگریشن وزیر فل وولاز نے اس موقع پر کہا کہ:
"اب ہم منتخب مائگریشن کے لئے آسٹریلوی طرز کا پوائنٹس نظام متعارف کرارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی وزٹ ویزا کو سخت تر بنان بھی معنی رکھتا ہے۔
"یہ تبدیلیاں بر طانیہ کو ایک منصفانہ ملک بنائیں گی جہاں ضابطوں کی پابندی کرنے والوں سے منصفانہ سلوک ہوگاجبکہ ضابطہ شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
"ہم چاہتے ہیں کہ بر طانیہ کے دروازے کاروباری افراد اور وزیٹرز کے لئے کھلے رہیں اور یہ ملک ان کے لئے پر کشش بنا رہے۔اس کے ساتھ ہی ہم بارڈر سیکیورٹی کا یسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ جو دنیا بھر میں محفوظ ترین ہو"۔
ہوم آفس نے بھی آج وزیٹرز کے لئے دو نئے روٹس کی مزید تفصیلات متعین کی ہیں جو کھلاڑیوں اور تفریحی پروگرام کرنے والے فنکاروں کے لئے ہیں اس سے بر طانیہ کی ثقافتی سر گر میوں کے لئے ان افراد کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ان نئے روٹس کا مطلب اس تاریخی رعایت کو بر قرار رکھنا ہے جس سے کھلاڑیوں اور فنکاروں کو بر طانیہ میں کسی پروگرام میں شرکت کے لئے بغیر ورک پرمٹ کے مختصر مدت کا ویزا جاری کیا جاتا رہا ہے۔
ان نئے روٹس کے تحت اب مندرجہ ذیل افراد نئے مخصوص ویزا کے ذریعے بر طانیہ آ سکیں گے:
- کھلاڑی او ر ان کے معاون جو کسی خاص پروگرام کے لئے آرہے ہوں جیسے ومبلڈن
- غیر پیشہ ور کھلاڑی جو برطانوی غیر پیشہ ورٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی غرض سے چھ ماہ کے لئے آرہے ہوں۔
- پیشہ ور تفریحی فنکار جو موسیقی کے مقابلوں میں حصہ لینے بر طانیہ آرہے ہوں
- غیر پیشہ ور تفریحی فنکار جو کسی خاص پروگرام کے لئےبر طانیہ آرہے ہوں
- پیشہ ور فنکارجو کسی چیرٹی شو میں یا کسی پروگرام میں بلا معاوضہ شرکت کرنے آرہے ہوں
- پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فنکارجو 'پرمٹ۔ فری ۔ فیسٹول' جیسے ایڈنبرا فیسٹول میں شرکت کے لئے آرہے ہوں
آج کی شائع شدہ دستاویز میں درج تبدیلیاں پوائنٹس پر مبنی نظام کے ساتھ ساتھ کام کریں گی جو 80 مختلف ورک پرمٹ روٹس کی جگہ صرف پانچ سطحی ہوگا۔
بر طانیہ آنے والے افراد کے لئے ایک ہی شناخت ہوگی جو ویزا کی درخواستوں پرانگلیوں کے نشانات ،نئے ہائی ٹیک نظام جس سے ملک آنے اور جانے والے افراد کی تعداد کا شمار ہوتا ہے اور تمام غیر ملکیوں کے لئے شناختی کارڈ کے اجرا کے ذریعے ممکن ہو جائےگی۔