Skip navigation

فارن سکریٹری کی جانب سے دیوالی پر پیغام (27/10/2008)

 

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار منانے والوں کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے انہوں نے اس پیغام میں کہا ہے :

 

میں بر طانیہ اور دنیا بھر میں ان تمام افراد کو جو دیوالی منا رہے ہیں، اپنی شبھ کامنائیں ارسال کرتے ہوئے بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں ۔

 

بر طانیہ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹیز کے کئی افراد کے لئے دیوالی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔

بر طانوی معاشرے میں ان کمیونٹیزکا کردار بہت شاندار ہے۔ایک ایسی دنیا میں جہاں فاصلے اپنے معنی کھوتے جارہے ہیں، بر طانیہ کا تنوع ایک شاندار سرمایہ ہے۔دیوالی جو یکجائی، گرمجوشی اور خوشی کا تہوار ہے ہمارے لئے اپنی رنگا رنگی اور اس کے فوائد پر اظہار خوشی کا ایک موقع ہے۔

 

دیوالی بدی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے اور یہ اندھیروں سے نجات حاصل کرکے روشنیاں بکھیرنے کا موقع ہے۔ عظیم عالمی تبدیلیوں کے وقت امید کا یہ پیغام تمام عقائد سے وابستہ لوگوں کے لئےمعنی رکھتا ہے۔

 

آپ اہنے اہل خانہ کے ساتھ روشنیوں کے اس تہوار کے ایام میں زندگی کی خوشیاں منا رہے ہیں، میری طرف سے آپ سب کو " شبھ دیپاولی" ۔

جب وزارت خارجہ نے دیوالی پر استقبالیہ دیا

 

Back to newsroom




Search tips

Back to top