Skip navigation

عید الاضحی پر فارن سکریٹری کا پیغام " عید مبارک" (07/12/2008)

    

مجھے آپ سب کو عید الاضحی پر مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔آج جب بر طانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنے اہل خان کے ساتھ یہ تہوار منا رہے ہیں، ہمارے لئے اس عید میں پنہاں پیغام پر غورو فکر کا ایک اچھاموقع ہے۔

 

عید الاضحی مکہ میں حج کے فریضہ عبادت کی تکمیل سے عبارت ہے جو کہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔یہ عیدمسلمانوں، مسیحیوں اور یہودیوں سب کے جد امجدحضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اورثابت قدمی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔قربانی اور ثابت قدمی کی یہ دو خوبیاں ہمارے ہر اس  عمل میں ہماری رہنما ہونا چاہئیں جو ہم اپنے اہل خانہ کے درمیان، اپنی کمیونٹیز میں اور دنیا میں اپپے رہن سہن میں سر انجام دیتے ہیں۔

 

میری دلی تمنا ہے کہ آپ اور آپ کے ایل خانہ کے لئے عید الاضحی پرامن رہے ۔

 

عید مبارک!

 

Back to newsroom



Share this with:


Search tips

Back to top