28 Oct 2009
وزارت خارجہ نے نے حج وفد 2009 کے افتتاح کے موقع پر ایک استقبالیہ دیا۔ یہ وفد برطانوی شہریوں کی بیرون ملک مدد کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ہر سال حج کے موقع پرمکہ روانہ ہوتا ہےوزارت خارجہ نے نے حج وفد 2009 کے افتتاح کے موقع پر ایک استقبالیہ دیا۔ یہ وفد برطانوی شہریوں کی بیرون ملک مدد کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ہر سال حج کے موقع پرمکہ روانہ ہوتا ہے۔
حج وفد حج کے دوران برطانوی حاجیوں کو طبی اور کونسلر تعاون فراہم کرتا ہے۔
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے اس سال کے حج وفد کا افتتاح برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر ہز رائل ہائی نس شہزادہ محمد بن نواف اور وفد کے سربراہ لارڈآدم پٹیل اور چیف ڈاکٹر، ڈاکٹر سید محی الدین کے ساتھ کیا۔
برطانوی حج وفد دس سال سے خدمات انجام دے رہا ہےاور اس کی قیادت گزشتہ 9 سال سےلارڈ پٹیل کر رہے ہیں۔ وفد میں ایک چیف میڈیکل ایڈوائزر، سات دیگر ڈاکٹر( بشمول ایک خاتون ڈاکٹر) اور تین کونسلر شامل ہوتے ہیں۔وفد مکہ میں تعینات ہوتا ہے اور تین ہفتے تک خدمات انجام دیتا ہے۔گزشتہ برس تقریبا 23000 برطانوی حاجی یہ فریضہ انجام دینے گئے تھے اور ان میں سے 3000 کو خدمات فراہم کی گئی تھیں۔
وفد جدہ کے لئے 11 نومبر کو روانہ ہوگا اور 5 دسمبر کو واپس ہوگا۔طبی کلینک مکہ میں حج سے پہلے اور حج کے بعد چند روز تک حاجیوں کو بنیادی علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرےگا۔شدید نوعیت کے امراض کے لئے سعودی اسپتالوں سے رجوع کیا جائےگا جو حج کے دوران مفت سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
حج وفد 2009 کا افتتاح