19 سبتمبر 2009
برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن اور فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈنے مسلمانوں کے نام عیدالفطر کے تہنیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہےگورڈن براؤن کی جانب سے عید مبارک کا پیغام
برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن نے مسلمانوں کے نام عیدالفطر کا تہنیتی پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے
"میں انتہائی مسرت کے ساتھ آپ سب کو عید الفطر کی مبارکباد بھیج رہا ہوں۔
یہ رمضان کے انتہائی مقدس مہینے کے اختتام پر ایک خصوصی تہوار ہے۔ پورے برطانیہ میں اور دنیا بھر میں مسلمان نہ صرف روزوں کی تکمیل کی خوشیاں منارہے ہیں ، بلکہ ان خوشیوں میں عقیدے، عائلی زندگی اور عقیدت کا پہلو بھی شامل ہے۔
یہ ایک پر مسرت موقع ہے اور ایک ایسا دن بھی جب ہم دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں۔جب عزیزاقربا اور دوست اکھٹا ہوتے ہیں توآپ کے جذبات اور احساسات ایک دوسرے کے لئے وقف ہوتے ہیں اور ہمارے احساسات و جذبات آپ کے لئے ہیں۔
برطانیہ کی مسلمان کمیونٹیز دنیا بھر کی مسلم امہ کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر ایک ساتھ خوشیاں منارہی ہیں تو ایسے موقع پر میری جانب سے دلی مبارکباد قبول کیجئیے۔ آپ سب کو عید مبارک"۔
ڈیوڈ ملی بینڈ کی جانب سے عید مبارک
" مجھے آپ سب کو عید الفطر کے اہم دن پر اپنی دلی مبارکباد ارسال کرتے ہوئے بڑی مسرت محسوس ہو رہی ہے۔ مجھے علم ہے کہ یہ اسلامی کیلنڈر کا ایک اہم مہینہ ہے، عطا و جزا کا وقت اور مقامی اور عالمی ذمے داریوں پر غور کرنے کا وقت ہے۔مجھے ایک ایسے ملک کا وزیر خارجہ ہونے پر ناز ہے جہاں دو ملین سے زائد مسلمان سیاست، فنون،کاروبار اور خود وزارت خارجہ میں سفارتکاری کے ذریعے ایک عظیم کردار ادا کررہے ہیں۔
میں جانتا ہوں کہ ہمیں جو چیلنجز درپیش ہیں وہ حقیقی ہیں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ برطانیہ میں اور دیگر ملکوں میں ہمارے جیسےملک اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان ایک نئے اتحاد کی حقیقی تڑپ موجود ہے جو اس سے بھی زیادہ عوام کے درمیان بلا امتیاز سرحد، نسل ، مذہب اورخطہ کے پائی جاتی ہے۔
تو لیجئیے اس اہم دن کے موقع پر میری جانب سے بہترین تمناؤں کے ساتھ عید مبارک
ڈیوڈ ملی بینڈ کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد