Advanced search
image

فارن سکریٹری بلاگز- غزہ اور پاکستان و افغانستان

29 Jun 2009

فارن سکریٹری بلاگز- غزہ اور پاکستان و افغانستان

 

غزہ

 

 جی ایٹ ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 اور اس میں کئے گئے غزہ میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے اور سرحدی چوکیوں کے فوری کھولے جانے کے مطالبےکی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔یہ بہت اہم ہے کیونکہ اسرائیل پر راکٹوں کے حملے بند تو نہیں ہوئے لیکن نمایاں طور سے کم ہوگئے ہیں، جبکہ غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد جو گزشتہ ہفتے اچانک 800 سے زیادہ ہوگئی تھی اب 500 روزانہ سے کم ہے جو کہ اقوام متحدہ کے مطابق ضروری تعداد ہے ۔ چوکیوں کا بند رہنا زمین دوز راستوں اور اسمگلنگ کو ہوا دینے کا سبب ہے۔ جب تک یہ امور حل نہیں ہوتے تنازع کا خطرہ بر قرار رہے گا۔

 

27 جون 2009 کو رات 9 بج کر 50 منٹ پر تحریر کیا گیا

 

 

افغانستان اور پاکستان کے لئے مشترکہ کوششیں

 

صنعتی ممالک کے گروپ جی ایٹ کے اٹلی میں ہونے والے اجلاس میں 40 وفود نے افغانستان اور پاکستان پر مشترکہ نظریات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔افغانستان کے لئے میں نے 20 اگست کو معتبر انتخابات کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم [41] امیدواروں میں سے کسی بھی ایک کی حمایت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک ایسے عمل سے تعاون کر رہے ہیں جسے افغان عوام کا اعتماد حاصل ہو۔میں نے صوبائی اور ضلعی سطح پر گورننس، آئین کی پاسداری پر آمادہ سابق طالبان سے مصالحت اور معیشت اور خاص طور پر زراعت کی بحالی پر زور دیا۔

 

پاکستان کی قیادت نے جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی پر عوامی حمایت کے لئے سیاسی سطح پر کامیاب پیش رفت کی ہے۔پاکستان کے عوام اور حکومت کو  بے گھر ہونے والے افراد کی مدد اور گھروں کو جلد از جلدواپسی کے لئےہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔

 

دونوں ملکوں کے محاذ آرائی سے تھکے ماندے عوام کے لئے مضبوط اور معتبر قیادت ہی بہترین علاج ہے۔ ہم اسی کے لئے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

 

27 جون 2009 کو شام 7 بج کر 44 منٹ پر تحریر کیا گیا


Search the news archive


Share this with: