Advanced search
image

بر طانوی اسلام کی عکاسی: وفد الجزائر اور مراکش کے دورے پر

10 Feb 2009

ممتاز بر طانوی مسلمانوں کا ایک وفد7 سے 13فروری تک الجزائر اور مراکش کا دورہ کر رہا ہےتاکہ ان دونوں ممالک میں مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیت سے ملاقات کر سکے

 

ممتاز بر طانوی مسلمانوں کا ایک وفد7 سے 13فروری تک الجزائر اور مراکش کا دورہ کر رہا ہےتاکہ ان دونوں ممالک میں مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیت سے ملاقات کر سکے۔ اس دورے کا مقصد ساجھے داری کی تشکیل اور بر طانیہ اور یورپ میں اسلام سے متعلق اپنے تجربے کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کرناہے ۔وفد کو توقع ہے کہ وہ شمالی افریقہ کے بارے میں مزید جان سکے گا اور دونوں ملکوں میں نوجوانوں اور رائے سازوں سے رابطے کر سکے گا اور جدید برطانوی معاشرے میں بر طانوی مسلمانوں کے کردار کا مظاہرہ کر سکے گا۔

 

وفد کے اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا

 

"ہم باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور مکالمے کے لئےشمالی افریقہ جارہے ہیں، خاص طور پر ہم شمالی افریقہ کے مزہبی رواداری اور مختلف عقائد کے احترام کے بارے میں معلومات کے خزانے سے مستفید ہو سکیں گے۔ہم ان طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے جن سے ہماری کمیونٹیز ان انتہا پسندوں سے نمٹ سکیں گی جن سےاپنے ملکوں کو خطرہ درپیش ہے۔ ہم الجزائر اور مراکش دونوں جگہ ممتاز شخصیات سے کھلے اور بے تکلفانہ تبادلہ خیال کی توقع کررہے ہیں جن میں کمیونٹی کے نمائندے، یونی ورسٹیوں کے طلبہ، علمی شخصیات اور خواتین رہنما شامل ہیں۔

 

"ہمیں یہ بھی خوشی ہے کہ ہمیں بر طانیہ میں ایک برطانوی مسلمان کی حیثیت سے اپنے تجربے بانٹنے اور اپنے الجزائری اور مراکشی میز بانوں سے کچھ سیکھنےکا موقع ملے گا۔ اس دورے سے جدید شمالی افریقہ میں اسلام کے کردار کے بارے میں بہتر افہام و تفہیم میں مدد ملے گی۔ہمیں فخر ہے کہ ہم بر طانوی مسلمان کمیونٹیز کے مالامال اور متنوع گروپوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصدہمارے ملکوں اور شمالی افریقہ کی کمیونٹیز کی ممتاز شخصیات کے درمیان طویل المدت پل اور پائیدار ساجھے داریاں قائم کرنا ہے"۔

 

ایڈیٹرز کے لئے دورے کا پس منظر:

 

1۔ بر طانوی اسلام کی عکاسی برطانوی مسلمانوں کے وفود کے دوروں پر مشتمل ایک پروگرام ہے جسے بر طانوی وزارت خارجہ نے مسلمان اکثریت کے حامل مختلف ممالک اور ان ملکوں کے لئے ترتیب دیا ہے جہاں مسلمان کمیونٹیز آباد ہیں۔مقصد یہ ہے کہ وفد کے اراکین آج کے بر طانیہ میں ایک مسلمان

بر طانوی کی حیثیت سے اپنے تجربات بانٹ سکیں اور  سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سے تعمیری مکالمہ اورتبادلہ خیال کر سکیں۔اب تک اس قسم کے 25 سے زائد وفد ان دوروں پر جاچکے ہیں جن میں 70 سے زائد اراکین شامل رہے ہیں۔

 

2۔ وفد کے اراکین بر طانوی حکومت کے ترجمان نہیں ہیں۔وہ بر طانیہ میں اپنی اپنی کمیونٹیز کے نمائندہ ہیں اور اس پروگرام میں شرکت کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت دیتے ہیں۔ وہ دورے کے دوران اپنی رائے کے اظہار کے بارے میں آزاد ہوتے ہیں۔ وزارت خارجہ اور ہمارے سفارتخانے ایسے پروگرام ترتیب دیتے ہیں کہ اراکین وفد اس ملک میں رائے عامہ تشکیل دینے والے مختلف افراد اور نوجوانوں سے مل سکیں، جن میں یونی ورسٹی کے طلبہ، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے کے اراکیں شامل ہیں۔اردو مزید تفصیلات کے لئےملاحظہ کیجیئے

 

گزشتہ دورے

 


Search the news archive


Share this with: