ایڈوانس تلاش
image
Last updated at 9:56 (UK time) 22 Mar 2010

نوروز مبارک- ڈیوڈ ملی بینڈ کا پیغام

20 March 2010

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے
David Miliband, Foreign Secretary

 نوروز ایک روایتی قدیم ایرانی تہوار ہے اور یہ نئے ایرانی سال کا آغاز بھی ہے۔ یہ ایران کے علاوہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، شمال مغربی چین، کریمیا اور البانیہ ، بوسنیا، سربیا اور جمہوریہ مقدونیہ کے کچھ حصوں میں بھی منایا جاتا ہے۔

ڈیوڈ ملی بینڈ نے پیغام میں کہا

" میں ان تمام لوگوں کو نوروز کی دلی مبارکباد دیتا ہوں جو یہ قدیم تہوار منارہے ہیں۔سال کے اس دن ایران اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لئے اکھٹا ہونگے۔کئی برطانوی ایرانی بھی یہ تہوار منائیں گے، اپنی چھٹیاں یہاں برطانیہ میں یا ایران میں اپنے عزیزوں کے ہمراہ گزاریں گے۔ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ذاتی بندھن بڑے مضبوط اور اٹوٹ ہیں۔نوروز کا تہوار تین ہزار سال سے زائد عرصے سے منایا جارہا ہے یہ موسم بہار کی آمد ہے اور موسموں کی تبدیلی کا احساس دلاتا ہے۔گزشتہ سال ایران میں بہت سے لوگوں کے لئے مشکل رہا لیکن نوروز ایک نیا آغاز لایا ہے۔مجھے امید ہے کہ سال 1389 میں ایرانی عوام اپنی امیدوں اور عزائم کو کامیاب ہوتا دیکھ سکیں گے اورمستقبل کے لئے اپنی امنگوں کا آزادی سے اظہار کر سکیں گے۔ ںوروز حب داشتہ باشید"۔

بی بی سی ریڈیو 4 پر انٹرویو


نیوز آر کائیو میں تلاش کیجیئے