ایڈوانس تلاش
image
Last updated at 11:09 (UK time) 19 Mar 2010

ہلمند کے افغان علما کی برطانیہ آمد

19 March 2010

ہلمند صوبے کےسینئرافغان علما 13 سے 21 مارچ 2010 تک برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں
Ulema from Afghanistan visit the UK.

دورے کا مقصد برطانیہ کی مسلمان کمیونٹیز کے بارے میں مزید جاننا ہے۔یہ علما برطانیہ کی مسلمان کمیونٹیز سے مل کر ان کے کردار اور برطانوی مسلمان کی حیثیت سے ان کے تجربات کو سمجھ رہے ہیں اور ان کمیونٹیز سے رابطے پیدا کر رہے ہیں۔اس دورے سے افغان حکومت کی ہلمند میں استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں علما کے تعاون میں پیش رفت ہو سکے گی۔

گزشتہ ماہ افغان، برطانوی اور امریکی فوجی آپریشن مشترک میں شریک رہے جس کا مقصد مرجہ اور ناد علی کے علاقوں کو شورشیوں سے پاک کرنا تھا تاکہ عام افغان شہری ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہو سکیں اور طالبان کے تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں۔

برطانیہ کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے حج و مذہبی امور کے ڈائریکٹر حاجی مختار احمد حقانی نے کہا کہ وہ برطانیہ کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے عوام' اتنے مضبوط نہیں کہ دہشت گردی کا تنہا مقابلہ کر سکیں' اور یہ کہ ترقی اور سیکیورٹی دونوں اعتبار سے' برطانیہ افغانستان میں بہت اچھا کام کر رہا ہے'۔انہوں نے ' ان افغان اور برطانوی خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جن کے بیٹے اور بیٹیاں افغانستان میں جان دے چکے ہیں'۔

حاجی مختار احمد حقانی نے یہ بھی بتایا کہ وفد یہ پیغام لے کر واپس جائے گا کہ ' برطانیہ میں مسلمانوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے' جس کا مشاہدہ انہوں نے ہفتے کے شروع میں برمنگھم کی گھمکول شریف کی مسجد میں کیا تھا۔

برطانیہ میں اپنے دورے میں وفد کی سرگرمیاں یہ رہیں:

  - گھمکول شریف مسجد کا دورہ جو یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے

- چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز سے ملاقات

- مسلح افواج کی مسلم ایسوسی ایشن کے امام سے رابطہ

- اسلامک ریلیف کے اراکین سے ملاقات تاکہ اس ممتاز اسلامی فلاحی ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں جان سکیں

- کمیونٹیز وزیر باربرا فولیٹ سے ملاقات

- برمنگھم اور لندن میں افغان کمیونٹی رہنماوں سے ملاقات

- پارلیمنٹ ہاوسز کا دورہ

- وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے اہلکاروں سےبریفنگ

آئندہ دنوں میں گروپ ویسٹ منسٹر ایبی ، ریجنٹس پارک مسجد اور کیمبرج یونیورسٹی بھی جائے گا۔

وفد کے اراکین کے نام یہ ہیں

حاجی مختار احمد حقانی- ڈائریکٹر حج و مذہبی امور

حاجی حیات اللہ عبدالرشید- نمائندہ افغان نیشنل علما شوری

حاجی ملا مہر دل قاجار

حاجی نقیب اللہ محمد خان

زین اللہ محمد صادق

احمد نوید نذر محمد

افغانستان میں برطانیہ کی کاوشیں

 


نیوز آر کائیو میں تلاش کیجیئے