Advanced search
image
   
Last updated at 10:08 (UK time) 9 Feb 2011

ہریالی کی طرف قدم: برطانیہ کا 2012کا خواب

London 2012 Olympic stadium surrounded by wild flowers (© London 2012)

'ہریالی کی طرف قدم۔ برطانیہ کا 2012 ءکا خواب‘ دفتر خارجہ نے شروع کیا تھا اور اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کیسے اولمپک پارک ماحولیاتی طور پر پائیدار انداز میں تاریخی مقاصد کے تحت تعمیر ہوا جن کا تعین لندن 2012 ءکی اصل دستاویز میں کیا گیا تھا۔ فلم میں برطانوی تخلیقیت اور تعمیراتی کام میں کمال کو نمایاں کیا گیا ہے کہ کیسے واضح ’گرین‘ ٹیکنالوجی کی مدد سے اولمپک پارک کو تعمیر کیا گیا۔  ذیل میں پارک لینڈز،  مٹی کی صفائی، ایکواٹکس سنٹر اور ویلوڈروم پر فلم کے حصے ملاحظہ کریں۔

 

پارک لینڈز۔۔ کیا آپ جانتے تھے؟

اس سلسلے میں زور و شور سے کام ہو رہا ہے کہ 250ایکڑ کے قریب نئے پارک لینڈزسابقہ صنعتی زمین پر تعمیر کیے جائیں جن سے لندن 2012 ءگیمز کو ایک میلے کا تاثر دیا جائے گا اور اس کے بعد یہ پچھلے سو سالوں میں تعمیر ہونے والے برطانیہ کے سب سے بڑے شہری پارک کی حیثیت اختیار کرلیں گے۔

چار ہزار نئے نیم پختہ درخت اولمپک پارک اور اولمپک ولیج میں لگائے جا رہے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ دارالحکومت میں اس سے زیادہ وسیع پیمانے پر شجرکاری نہیں ہوئی۔

حیوانات کی نئی قسمیں جو وہاں آباد کی جا رہی ہیں، وہ یوں ہیں: اودبلاؤ، ماہی خور، بھورے بگلے، شہد کی مکھیاں، گھڑ چڑیا، چمگادڑ، سریلی چڑیا، سٹارلنگ، زرد خنازیر، بوٹی کا پتنگا، چھپکلی، سیاہ ریڈاسٹارٹ، پودوں اور کائی کا بھنورا، مینڈک، آبی چھپکلی، بام مچھلی، آبی چوہا، سست رفتار کیڑے، گھاس کا سانپ، سہرہ چڑیا، ریتیلی مارٹن، کوہی ابابیل، ریڑھ کی ہڈی کے بغیر جانور۔

مٹی کی صفائی۔ کیا آپ جانتے  تھے؟

 

          مٹی دھونے والی پانچ مشینوں نے دس لاکھ کیوبک مٹی کو کامیابی کے ساتھ صاف کیا ہے جس میں تیل، پٹرول، ٹار، سائینائیڈ، گندھک اور پارے کی آمیزش تھی۔

          220 سے زائد عمارتیں مسمار کی گئیں جن کے ملبے کے 98فیصد حصے کو ری سائیکل کیا گیا جب کہ ہدف 90فیصد ملبے تک کا تھا۔

          دریاؤں کے کنارے کنارے پانچ کلومیٹر سے زیادہ علاقے کو بدلا اور اس کی مرمت کی گئی ہے اور دریاؤں سے تیس ہزار ٹن گاد ، ریت اور دوسری آلودگی کو کھود کر باہر نکالا گیا ہے۔

ایکواٹکس سنٹر۔ کیا آپ جانتے تھے؟

          اس میں پچاس میٹر کے دو سوئمنگ پول اور ایک پچیس میٹر کا تیراکی کا ٹینک ہے۔ ان میں ایک کروڑ لیٹر پانی موجود ہے اور ایک لاکھ اسّی ہزار ٹائلیں لگائی جائیں گی۔

          چھت سیمنٹ کے صرف تین ستونوں پر کھڑی ہے۔

          اس جگہ سے کھدائی کے دوران چار ڈھانچے ایسے تلاش کئے گئے اور وہاں سے ہٹائے گئے جن کا تعلق قبل از تاریخ دور سے ہے۔

ویلو ڈروم۔ کیا آپ جانتے تھے؟

          کھیلوں کے دوران چھ ہزار کی گنجائش موجود ہے۔500ٹریک کے گرد اور 2500بالائی درجے میں جو چھت کی محرابوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

          مڑے ہوئے اسٹیل کا ڈھانچہا سٹیل کے بنے 2500حصوں سے مل کر بنا ہے۔ یہ ساخت ایسی بنائی گئی ہے کہ گول ٹریک کی جیومیٹری کو ظاہر کرے۔ یہ سب سے نچلے درجے سے بلند ترین درجے  12میٹر کی بلندی تک جاتا ہے۔

30kg/m2 کے حساب سے چھت کا وزن کسی بھی دوسرے چھت دار ویلوڈروم کی نسبت آدھا ہے۔