Advanced search
image
   

فارن سکریٹری کی جانب سے مسلمانو ں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے بر طانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے بر طانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

 

'' یہ رمضان کا پہلا ہفتہ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں بر طانیہ کے دو ملین مسلمانوں کو اور اس کے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو اس اہم فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہیں، اپنی دلی مبارکباد ارسال کر رہاہوں۔ رمضان ذکر و فکر، عبادت اور روحانی تسکین کا مہینہ ہے۔یہ ایک ایسا موقع ہے جب مسلمان اپنی اپنی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں اور اس کا موازنہ ان اعلی معیاروں سے کرتے ہیں جو انہوں نے اپنے لئے متعین کئے ہوئے ہیں۔لیکن رمضان باطن پر نظر ڈالنے کے علاوہ اپنے ارد گرد دیکھنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ صرف مسلمان کمیونٹی کےاندر ہی نہیں بلکہ ہماری تمام کمیونٹیوں میں درد مندی، کار خیر اور ذمے داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہم میں سے ان لوگوں کے لئے جو غیر مسلم ہیں ایک بہت بڑا موقع ہے کہ ہم  اپنے قریب رہنے والےمسلمان شہریوں کے بارے میں جانیں، سمجھیں اور ان سے روابط پیدا کریں اور یہ لازم بنائیں کہ ہم نسل اور مذہب کی اس خلیج کو مٹانے کے لئےمل کر کوشش کر رہے ہیں جو  اکثر لوگوں میں دوری پیدا کردیتی ہے۔ ان معنوں میں آج آپ کو رمضان مبارک کہنا میرے لئے ایک اعزاز ہے"۔

فارن آفس میں افطارفلکر پر

 


Search the news archive